مکہ کب فتح ہوا؟ || اسلامی پہیلیاں

اسلامی پہیلیاں
اسلامی پہیلیاں


سوال ۔ کس صحابی کو شاعر رسول کہا جاتا ہے؟




جواب ۔ حضرت حسان کو




سوال ۔ آپﷺ نے کس مقام سے دار فانی سے کوچ فرمایا




جواب ، حضرت عائشہ کے حجرے سے




سوال ۔ حجتہ الواداع کے لیئے مدینہ سے روانگی پر آپ کس چیز پر سوار تھے؟





جواب ۔ اونٹنی پر




سوال ۔ آپﷺ نے کس سن ہجری کو خطبہ حجتہ الوداع فرمایا؟




جواب ۔ 10 ہجری کو




سوال ۔ فتح مکہ کے فورا بعد کونسا غزوہ ہوا؟




جواب ۔ غزوہ حنین




سوال ۔ مکہ کب فتح ہوا؟




جواب ۔ 8 ہجری کو




سوال ۔ مسلمانوں کی پہلی غیر عرب جنگ کونسی ہوئی؟




جواب ۔ جنگ موتہ




سوال ۔ غزوہ خیبر میں مرحب کو کس نے مارا؟




جواب ۔ حضرت علی نے




سوال ۔ مرحب کس جنگ میں مارا گیا؟




جواب ۔ جنگ خیبر میں




سوال ۔ کس بادشاہ نے حضورﷺ کا دعوت نامہ پھاڑا؟




جواب ۔ خسرو پرویز




سوال ۔ بیعت رضوان کس صحابی کے لیئے ہوئی؟




جواب ۔ حضرت عثمان کے لیئے




سوال ۔ صلح حدیبیہ کس سن ہجری میں طح پایا؟




جواب ۔ 6 ہجری میں




سوال ۔ غزوہ احزاب میں کس کی تجویز پر خندق کھودی گئی؟




جواب ۔ حضرت سلمان فارسی کے کہنے پر




سوال ۔ غزوہ خندق کا دوسرا نام کیاہے؟




جواب ۔ غزوہ احزاب




سوال ۔ کس غزوہ میں حضور صل وسلم کے دانت شہید ہوئے؟




جواب ۔ غزوہ احد میں




سوال ۔ حضرت حمزہ رضی اللہ تعالی عنہ کے قاتل کا نام کیا تھا؟




جواب ۔ وحشی ابن حرب 




سوال ۔ قرآن پاک میں کس غزوہ کو یوم الفرقان کہا گیا ہے؟




جواب ۔ غزوہ بدر 




سوال ۔ غزوہ بدر میں کفار مکہ کا سپہ سالار کون تھا؟




جواب ۔ ابوجہل 




سوال ۔ دنیا کا پہلا تحریر دستور کونسا ہے؟




جواب ۔ میثاق مدینہ




سوال ۔ مہاجرین اور انصارں کے درمیان ہونے والے معاہدے کو کیا کہتے ہیں؟




جواب ۔ مواخات مدینہ




سوال ۔ واقعہ معراج کا ذکر کس سورت میں آیا ہے؟




جواب ۔ سورہ بنی اسرائیل




سوال ۔ طائف میں کون سا قبیلہ آباد تھا؟




جواب ۔ بنو ثقیف




سوال ۔ شاہ نجاشی کے دربار میں کس صحابی نے تقریر کی؟




جواب ۔ حضرت جعفر طیار نے 




سوال ۔ غزوہ بدر میں امیہ بن خلف کو کس نے قتل کیا؟




جواب ۔ حضرت بلال 




سوال ۔ ابو جہل کس غزوہ میں قتل ہوا؟




جواب ۔ غزوہ بدر




سوال ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مدنی زندگی کتنے سالوں پر محیط ہے؟




جواب ۔ 10 سال




سوال ۔ شام جاتے وقت حضرت خدیجہ کا کون سا غلام آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا؟




جواب ۔ میسرہ




سوال ۔ شام کے پہلے سفر میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہم سفر کون تھے؟




جواب ۔ حضرت ابوطالب 




سوال ۔ حضرت علیمہ سعدیہ کا تعلق کس قبیلے سے تھا؟




جواب ۔ بنو ہوازن




سوال ۔ میٹھے پانی کا کنواں کس نے خرید کر مسلمانوں کے لیے وقف کر دیا؟




جواب ۔ حضرت عثمان 





سوال ۔ حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کے قاتل کا نام کیا تھا؟




جواب ۔ ابو لولو فیروز 





سوال ۔ فاتح مصر کون تھے؟




جواب ۔ حضرت عمرو بن العاص 




سوال ۔ عہد فاروقی میں ایرانیوں کے خلاف سب سے اہم جنگ کونسی تھی؟




جواب ۔ جنگ قادسیہ




سوال ۔ حضرت عمر فاروق کا عرصہ خلافت بتائیں؟




جواب ۔ ساڑھے دس سال




سوال ۔ سب سے پہلے امیر المومنین کا لقب کس خلیفہ راشد نے اختیار کیا؟




جواب ۔ حضرت عمر فاروق نے




سوال ۔ حضرت ابوبکر صدیق کہاں دفن ہیں؟




جواب ۔ آپ ﷺکے پہلو میں 




سوال ۔ حضرت بلال حبشی کس کے غلام تھے؟




جواب ۔ امیہ بن خلف 



سوال ۔ کون سے سورۃ بغیر بسم اللہ کے شروع ہوتی ہے؟


جواب ۔ سورہ توبہ


سوال ۔ اسلام میں سب سے پہلے شہید کا نام کیا تھا؟


جواب ۔ حضرت سمیا


سوال ۔ کون سے ہجری سال میں حج کو لازمی قرار دیا گیا؟


جواب ۔ 9 ہجری 


سوال ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا نام احمد کس نے تجویز کیا؟


جواب ۔ حضرت آمنہ نے


سوال ۔ کب حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے اسلام قبول کیا؟


جواب ۔ 616 عیسوی میں 



سوال ۔ 9 ذی الحجہ کو ------- بھی کہا جاتا ہے؟


جواب ۔ یوم عرفات


سوال ۔ نماز خسوف کس وقت پڑھی جاتی ہے؟


جواب ۔ چاند گرہن کے وقت


سوال ۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم ------ پیغمبر کے تقریبا تین ہزار سال بعد پیدا ہوئے؟


جواب ۔ حضرت ابراہیم علیہ السلام کے 


سوال ۔ کعبے میں ٹوٹل کتنے بت رکھے ہوئے تھے؟


جواب ۔ 360 


سوال ۔ کتاب الاثار کس کا مرتب کردہ ہے؟


جواب ۔ ابو حنیفہ رحمتہ اللہ علیہ


سوال ۔ نماز استسقاء کس کے لئے پڑھی جاتی ہے؟


جواب ۔ بارش کے لیئے



سوال ۔  معاہدہ حدیبیہ کس نے لکھا؟


جواب ۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہٗ نے 


سوال ۔ حجر اسود کے بوسے کو کیا کہا جاتا ہے؟



جواب ۔ استلام



سوال ۔ غزوہ موتہ کا آخری کمانڈر کون تھا


جواب ۔   حضرت خالد بن ولید 


سوال ۔ ازواج محمد مومنوں کی ماں ہے کس سورت میں فرمایا گیا ہے؟


جواب ۔ سورہ الاحزاب میں 


سوال ۔ مسجد قبلطین میں واقع ہے؟


جواب ۔ مدینہ میں 



سوال ۔ڈرامہ اندھیرا اجالا کی ادیب کا ہے 


جواب ۔ یونس جاوید 


سوال ۔ دھان پان ہونا کا کیا مطلب ہے؟


جواب ۔ دبلا پتلا ہونا 


سوال ۔ علامہ اقبال کی کون سی کتاب ہے جو آدھی اردو میں ہے اور آدھی فارسی میں ؟


جواب ۔ ارمغان حجاز 


سوال ۔ اردو ادب میں بچوں کے لئے سب سے زیادہ کس نے لکھا؟


جواب ۔ اسماعیل میرٹھی 


سوال ۔ دامن تر ہونا کا کیا مطلب ہے ؟


جواب ۔ گنہگار ہوں نا 


سوال ۔ قصیدے کے زیادہ سے زیادہ کتنے اشعار ہوتے ہیں ؟


جواب ۔ کوئی مختص نہیں ہے


یہ بھی پڑھیں

مرد کے پاس لمبی اور کالی وہ کونسی چیز ہے جو عورت کے پاس نہیں؟ 


Post a Comment

0 Comments